لاک ڈاؤن : مرد حضرات بغیر نائی کے کیسے ہئیر کٹنگ، شیو وغیرہ گھر پر خود ہی کرسکتے ہیں؟ جانیں کارآمد طریقے


لاک ڈاؤن کے دوران مرد حضرات حجام کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں لیکن اگر وہ یہ کام خود ہی گھر پر کرلیں تو اس سے نہ صرف ان کے بال کٹ جائیں گے، داڑھی اور مونچھوں کی سیٹنگ بھی ہوجائے گی اور ساتھ ہی اپنا فیشل بھی گھر بیٹھے کرلیں گے۔ کام بھی ہوجائے گا اور آپ سمارٹ بھی نظر آئیں گے۔
ان چند ٹپس کو اپنائیں اور اپنی خوبصورتی کو بڑھائیں:
٭بالوں کی کٹننگ: اپنے بالوں کو اس طرح کاٹیں کہ گرمی کا بھی احساس زیادہ نہ ہو اور نہ آٌپ کا لٗک look برا لگے۔ گھر میں لگے بڑے شیشے کے سامنے جاکر کھڑے ہوجائیں اور ہاتھ میں قینچی اور ریزر رکھیں آرام آرام سے کاٹتے جائیں خود اپنا نائی کا خرچہ بھی بچا لیں اور بال بھی کاٹ لیں

٭ شیوو: داڑھی اور مونچھیں بھی ہلکی سی کاٹ لیں ان کی بھی اچھی طرح سیٹنگ کرلیں کہ چہرہ بھی کھلا کھلا لگے۔ شیونگ مشین اٹھائیں شیشہ کو دیکھتے جائیں جہاں جہاں سے برے لگ رہے بال یا کوئی اسٹائل بنانا چاہتے ہیں تو بس ٹریمر چلاتے جائی۔ لیجئیے ہوگئے آپ تیار۔۔

٭ کلینزنگ: ہفتے میں ایک دن آپ لوگ بھی ضرور چہرے کی کلینزنگ کریں تاکہ ہفتے بھر کی گردوغبار اور گندگی ختم ہوجائے۔ اور زیادہ نہیں تو صرف لیموں کے رس کو لگا کر چہرے کی مالش کرلیں لیجئیے کلینزنگ ہوگئی۔



٭ ناخن مردوں کے بڑھے ہوئے ناخن کسی کو بھی نہیں پسند ہوتے اور جو لوگ ایک انگلی کا ناخن بڑھاتے ہیں وہ تو اور زیادہ برا لگ رہا ہوتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ آپ اپنے ناخنوں کو کاٹ کر رکھیں اور ان کی صفائی بھی کیا کریں۔
٭ سن بلاک: گھر سے نکلتے وقت سن بلاک کا استعمال کریں تاکہ گرمی اور تپش سے چہرہ نہ تو خراب ہو اور نہ ہی آپ کی جلد پر کوئی مضر اثر پڑے۔ ذرا سا بدلاؤ اگر آپ کی شخصیت میں مثبت اثر لے آئے تو اسے اپنائیے اور اپنا اعتماد بڑھائیے!

Post a Comment

if you have any doubts.please let me know

Previous Post Next Post