اسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 90 فیصد سے زیادہ موثر کورونا ویکسین تیار کر رکھی ہے۔ روس کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی کمپنی فائزر اور بائیوٹیک نے 90 فیصد تک موثر کورونا ویکسین بنانے کا اعلان کیا۔
وزارت صحت کے ماتحت ایک تحقیقی انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر اوکسانہ ڈراپکینا کا کہنا ہے کہ روس کی مقامی سطح پر تیار کی گئی ’سپوتنک فائیو‘ ویکسین 90 فیصد سے زیادہ موثر ثابت ہوئی ہے۔ ’ ہم شہریوں میں ‘اسپوتنک وی’ ویکسین کے مؤثر ہونے کی نگرانی کے ذمہ دار ہیں جنھیں یہ بڑے پیمانے پر ویکسینیشن پروگرام کے حصے کے طور پر دی گئی ہے۔‘
خیال رہے کہ امریکی فارما سیوٹیکل کمپنی فائزر نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کورونا کی ایک ایسی ویکسین تیار کی ہے جو 90 فیصد تک کارگر ہے۔ کمپنی کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ کوروناسےبچاؤ کی ویکسین کی کامیابی دنیا کیلئےبڑی خبرہے، اس ویکسین کے 90 فیصد مثبت نتائج آئے۔ اس کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں آج بہت تیزی آئی ہے۔
0 Comments
if you have any doubts.please let me know