Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

کئی دہائیوں تک کراچی پر راج کرنے والے الطاف حسین کو مالی مشکلات ، گھر کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی



لندن (مجتبیٰ علی شاہ) کراچی کی سیاست پر راج کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین مالی مشکلات کا شکار ہیں جس کے بعد ان کی گھر کا کام کرتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الطاف حسین اپنے گھر کی صفائی کر رہے ہیں ۔وہ خود ہی گھر کا فرش دھو رہے ہیں اور پھر کام کرتے کرتے گھر کے صحن میں ہی کرسی پر بیٹھے سو گئے۔


واضح رہے کہ چند روز قبل ایم کیو ایم بانی کے نائب مصطفیٰ عزیزآبادی نے ایم کیو ایم لندن کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے الطاف حسین کا ایک ہاتھ سے تحریر کیا گیا خط جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کارکنوں سے فنڈز کی درخواست کی اور دعوی کیا ہے کہ ان کی مالی حالت مزید خراب ہوگئی ہے۔الطاف حسین کے خط میں دعوی کیا گیا ہے کہ وہ 22 اگست 2016 کے واقعے کے بعد سے شدید مالی دباو¿ میں آگئے ہیں اور ان کیلئے یوٹیلٹی بلز بھرنا بھی ممکن نہیں رہا ہے۔ اس لیے کارکن ان کی مالی مدد کریں۔





Post a Comment

0 Comments