نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ بھارت کا سرحدی تنازعہ کسی بھی وقت بڑی لڑائی میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آن لائن خطاب میں جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کے کمانڈر سطح کے مذاکرات ہورہے ہیں لیکن لائن آ ف ایکچوئل کنٹرول پر صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عسکری نقل و حرکت یا معمول جھڑپ کو بڑی لڑائی میں تبدیل ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ بھارت چین کشیدگی کے باعث ہزاروں فٹ کی بلندی پر دونوں افواج پہلی بار سردیوں میں بھی آمنے سامنے رہیں گی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ سے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی فوج نے بھارتی حدود میں گھس کر پانگونگ جھیل کے شمالی کنارے فنگر 2 اور 3 کے مزید مقامات پر قبضہ کر لیا ہے۔سابق رکن تھوپستان چھوانگ نے بھارتی اخبار "دی ہندو"کو بتایا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریبی علاقے کے مکینوں نے اسے بتایا کہ بارڈر کی صورتحال تشویشناک ہے ، چینی فوج نے فنگر 2 اور 3 کے مزید اہم مقامات پر قبضہ ہی نہیں کیا،بلکہ ہاٹ سپرنگز ایریا بھی مکمل طور پر خالی نہیں کیا۔
خیال رہے کہ لائن آف ایکچوئل پر بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی جارہی ہے، کچھ عرصہ پہلے چین نے بھارت کے ساتھ جھڑپ میں کئی بھارتی فوجیوں کو ٹھکانے لگایا تھا اور کئی فوجی زخمی ہوئے تھے۔
0 Comments
if you have any doubts.please let me know