گزشتہ روز بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب مقبول فلم 3 ایڈیٹس میں فرحان قریشی کا کردار نبھانے والے اداکار رنگا ناتھن مادھون بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔
رنگاناتھن مادھون کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ شیئر کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ فرحان کو رانچو کی پیروی کرنی پڑے گی، اور وائرس ہمیشہ ہمارے پیچھے رہاہے لیکن اس بار وہ خونی (وائرس) پکڑا جا چکا ہے۔
Farhan HAS to follow Rancho and Virus has always been after us BUT this time he bloody caught up. 😡😡😄😄BUT-ALL IS WELL and the Covid🦠 will be in the Well soon. Though this is one place we don’t want Raju in😆😆. Thank you for all the love ❤️❤️I am recuperating well.🙏🙏🙏 pic.twitter.com/xRWAeiPxP4
— Ranganathan Madhavan (@ActorMadhavan) March 25, 2021
رنگاناتھن مادھون نے لکھا کہ لیکن سب کچھ ٹھیک ہے اور ہم جلد ہی کورونا سے چھٹکارا پا لیں گے، اور اس جگہ پر ہم راجو (شرمن جوشی) کو اپنے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتے۔
تھری ایڈیٹس کے اداکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کے پیار پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں تندرست ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عامر خان کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ اداکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عامر خان کی حالت بہتر ہے اور وہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔
0 Comments
if you have any doubts.please let me know