کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے سابق باولر ’ڈیل سٹین‘ جو کہ اس وقت پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کھیل رہے ہیں ، ان کا ماننا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل ) دنیا میں دیگر کرکٹ لیگزکے مقابلے میں کھیل کے حوالے سے کم فائدہ مند ہے ۔
’ کرکٹ پاکستان ‘ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈیل سٹین کا کہناتھا کہ آئی پی ایل میں کرکٹ بہت پیچھے رہ گئی ہے اور پیسے کا چرچا رہتاہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے آئی پی ایل کا گزشتہ سیزن کھیلنے کے خلاف فیصلہ کیا ، میں کچھ وقت کیلئے چھٹی چاہتا تھا ، میں سمجھتاہوں کہ دیگر لیگز میں کھیلنا بطور کھلاڑی زیادہ فائدہ مند ہے ، میرا خیال ہے کہ جب آپ آئی پی ایل کھیلنے کیلئے جاتے ہیں تو وہاں پر بہت بڑے سکواڈ ہیںاور بڑے نام ہیں اور پیسے کی باز گشت بہت زیاد ہے جس کے باعث کہیں نہ کہیں کرکٹ پیچھے رہ جاتی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ جب آپ پاکستان سپر لیگ یا سری لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے جاتے ہیں تو یہاں پرکرکٹ کی اہمیت ہے ، میں یہاں چند دن ہی رہا ہوں اور بہت سے لوگ مجھے میرے کمرے میں اور باہر ملے جو صرف یہ جاننا چاہتے تھے کہ میں نے کہا کہاں کھیلا اور سب کیسا رہا ، جبکہ جب میں آئی پی ایل میں جاتا ہوں تو وہاں اس طرح کی باتیں نہیں ہوتی بلکہ صرف یہ چرچہ رہتی ہے کہ کون کتنے پیسے کما رہاہے ، یہ ایک دردمند حقیقت ہے ، میں اس سے دور رہنا چاہتا تھا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل میں تین میچوں میں شکست کھائی ہے اور اس حوالے سے ڈیل سٹین کا کہناتھا کہ میں اس حوالے سے زیادہ پریشان نہیں ہوں لیکن یہ اچھا ہوتا کہ اگر ہم پشاورزلمی کے خلاف اوپر آتے ،تین میچ کھیلے ، ایک جیتا ہوتا تو یہ ہمارے لیے اچھا ہوتا ۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کم بیک کرے گی ۔
0 Comments
if you have any doubts.please let me know