کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6میں شامل تین کھلاڑی اور ایک آفیشل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد اور لوئس گریگری جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔ادھر کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ کامران خان کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بھی مثبت آگیا ۔تمام لوگوں کو فوری طور پر10روز کے لیے قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔ کورونا کا شکار ہونے والے ارکان قرنطینہ مکمل کرکے دو منفی نتائج کے بعد ٹیموں کو دوبارہ جوائن کرسکیں گے۔
0 Comments
if you have any doubts.please let me know