Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

پی ایس ایل، پشاور زلمی کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری



 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھ کے تیرہویں میچ

 میں کراچی کنگز کی پشاور زلمی کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے جس نے 11 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنا لئے ہیں۔ 


تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے شرجیل خان اور بابراعظم نے پشاور زلمی کے 188 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو محمد عمران نے پہلی ہی گیند پر خطرناک بلے باز شرجیل خان کو محمد عرفان کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ دفاعی چیمپینز کی دوسری وکٹ 22 کے مجموعی سکور پر گری اور جو کلارک محمد عرفان کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے، وہ 14 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنا سکے۔ کراچی کنگز کے تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی کولن انگرام تھے جو صرف تین رنز بنا کر ثاقب محمود کی گیند پر حیدر علی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ 

قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے روی بوپارا اور شرفین ردرفورڈ کی ذمہ دارانہ جبکہ عماد بٹ کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور ٹام کوہلر کیڈمور نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 30 رنز جوڑے تاہم اس موقع پر کامران اکمل عباس آفریدی کی گیند پر محمد الیاس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے، انہوں نے 17 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے۔ مجموعی سکور میں صرف تین رنز کے اضافے کے بعد ٹام کوہلر بھی عباس آفریدی کے جال میں پھنس گئے اور شرجیل خان کو کیچ دے بیٹھے، وہ 11 گیندوں پر 10 رنز بنا سکے۔ 


پشاور زلمی کے تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے جو 34 کے مجموعی سکور پر صرف ایک سکور بنا کر محمد الیاس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ نوجوان مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی بھی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکے اور 69 کے مجموعے پر ڈینیل کرسچن کی گیند پر عباس آفریدی نے ان کا کیچ پکڑا، وہ 12 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے صرف نو رنز بنانے میں ہی کامیاب ہو سکے۔ 


روی بوپارا اور شرفین ردرفورڈ نے مشکل وقت میں انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 82 رنز جوڑ کر مجموعی سکور 151 پر پہنچاتے ہوئے ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا تاہم اس موقع پر ردرفورڈ 32 گیندوں پر تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے، جو کلارک نے محمد الیاس کی گیند پر ان کا کیچ لیا۔ روی بوپارا نے 40 گیندوں پر ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 58 رنز بنا کر حریف ٹیم کو اچھا ہدف دینے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ عماد بٹ نے


کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے چار اوورز میں 27 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور محمد الیاس نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈینیل کرسچن ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈینیل کرسچن، محمد الیاس، عباس آفریدی، محمد عامر اور ارشاد اقبال شامل ہیں۔ 

Post a Comment

0 Comments