کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےاسلام آباد کو جیت کے لیے157 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سرفراز احمد 54، محمد نواز31 اور بین کٹنگ 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی سکور کی انہوں نے اپنی اننگز کے دوران افتخار احمد کے ایک اوور میں لگاتار چار چھکے بھی لگائے۔ دیگر بلے بازوں میںفاف ڈوپلیسی 17، اعظم خان چار ، زاہد محمود نے صائم ایوب پانچ اور کیمرون ڈیلپورٹ نے ایک رنز بنایا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے تین ،حسن علی نے دو جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ کوئٹہ کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
0 Comments
if you have any doubts.please let me know